35

کوئی مائی کا لعل بنوں میں پی ٹی آئی سے مقابلہ نہیں کر سکتا: ملک زاہد اللہ

پاکستان تحریک انصاف پی کے87کے امیدوار ملک زاہد اللہ خان وزیر نے کہا ہے کہ عوامی کی خدمت ہمیں ورثے میں ملی ہے بغیر کسی عہدے کے ہم نے ایم این اے اور ایم پی اے سے بڑھ کر کام کئے ہیں قوم نے اعتماد کرکے صوبائی اسمبلی میں پہنچایا تو مایوس نہیں کروں گا اور جس طرح سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنایا ہے اسی طرح انشاء اللہ پی کے87کو ہم نے ماڈل حلقہ بنانے کا تہیہ کررکھا ہے آج پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار،منتخب بلدیاتی نمائندے اور کارکنوں نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ کوئی مائی کا لعل بنوں میں پی ٹی آئی سے مقابلہ نہیں جیت سکتا ہے انشاء اللہ بنوں کے ایک قومی اور چاروں صوبائی حلقوں پر پی ٹی آئی کلین سویپ کریگی اور عمران خان بنوں سے قومی اسمبلی کی نشست جیت کر پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے بنوں کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کارکنوں کی خواہش پر بنوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرکے بنوں کو عالمی سطح پر پہچان دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے87کے عوام اور پی ٹی آئی کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر ملک گلباز خنا،ڈسٹرکٹ ممبران جنید الرشید،ملک شیر بہادر خان،پیر خان بادشاہ،عبدالرزاق،زعفران وزیر،تحصیل ممبران حاجی امتیاز خان، آصف الرحمن،سہیل خان،سابقہ امیدوار ملک اسماعیل وزیر،ناظم خالد ریاض خان ،سابقہ امیدوار قومی اسمبلی ملک مصطفی خان،سابقہ تحصیل امیدوار اسرار وزیر،پی ٹی آئی رہنما اقرار ،اعزاز سکندری،ملک سلیمان غزنوی،سید طاہر علی شاہ،اسم گل وزیر،سوشل میڈیا ہیڈ فدات اللہ اورملک عمر حیات خان وزیرسمیت تحصیل ڈومیل کے معززین اور مشران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.