140

کم عمر ڈرئیواروں کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی خصوصی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس اعجاز خان نے کم عمر ڈرئیواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 30 سے زائد کم عمر بچوں کوڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کرلیااور ان سے رکشے قبضے میں لے لئے گرفتار ہونے والے ڈرائیور وں کو جرمانہ کرکے بعد میں رہا کردیا گیا اس موقع پر انچارج ٹریفک پولیس اعجاز خان اور ایوب نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کارروائیاں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی پر بغیر لائسنس کے کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے کم عمر ڈرائیوروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی کیونکہ کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بنوں کے عوام ہمارے ساتھ اس مہم میں بھر پور تعاون کریں کیونکہ ہم کسی کو بیروزگار نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن کم عمر ڈرائیوروں سے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.