15

کمسن بچیوں کے ساتھ واقعات موجودہ حکومت کی ناکامی ہے: اعظم خان

چارسدہ میں کم سن بچے کوہاٹ میں میڈیکل طالبہ کی قتل ڈیرہ اسماعیل خان میں خاتون کی بے حرمتی جیسے واقعات سے قومی سطح پر پختونوں کی بدنامی ہوئی لیکن حکومت اور تحریک انصاف قیادت ٹس سے مس نہیں ہورہی
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ممبر صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں کمسن بچیوں کے ساتھ واقعات اور ملزمان کی عدم گرفتاری موجودہ حکومت کی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت ہے چارسدہ میں کم سن بچے کوہاٹ میں میڈیکل طالبہ کی قتل ڈیرہ اسماعیل خان میں خاتون کی بے حرمتی جیسے واقعات سے قومی سطح پر پختونوں کی بدنامی ہوئی لیکن حکومت اور تحریک انصاف قیادت ٹس سے مس نہیں ہورہی اور اب کہہ رہے کہ اس طرح واقعات ہوتے رہتے ہیں صوبے کی سطح پر جتنے واقعات ہوئے ہیں ان میں کوئی بھی مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوااس اثناء میں صوبائی حکومت اپنا اخلاقی جواز کو چکی ہے اور کسی بھی فورم پر اپنی ناکامی کا دلیل پیش نہ کرسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے درانی ہائوس بنوں میںعلماء کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا کے نمائندں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع ناظم عرفان درانی ،وفاقی وزیر کے خصوصی معائون سینان درانی ایڈوکیٹ،جمعیت یوتھ ونگ کے مرکزی ارگنائرر شمس قمر قریشی ،ضلعی ارگنائرر عابدین خان سمیت دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے ایم پی اے اعظم خان درانی نے کہا کہ خیبر پختونخوا ملکی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے صوبے میں واقعات سے لگ رہا ہے کہ حکومت ناکامی سے دور چار ہوچکی ہیں جبکہ اُلٹا حکومت بلند وبانگ دعوے کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمے میں ساڑھے چار سال سے تمام امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ حکومت کو ٹھیکیدارکے ذریعے چلایا جارہا ہے اور وزیر اعلیٰ نے پختونخوا کے سارے فیصلے بنی گالہ منتقل ہوتے ہیں اب عام انتخابات قریب آتے ہی صرف دعوے کررہی ہے مگر اُن کی اصلیت کا انداز سینیٹ الیکشن میں ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صوبے کی سطح پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہر فورم پر غمزدہ خاندانوں کا بھر پور دساتھ دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.