46

کرپشن مافیا کو شکست دینی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے ہمیں کرپشن مافیا کو شکست دینی ہے، کارکن زیادہ سے زیادہ نئے رکن بنائیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں مانسہرہ پہنچ گئے،جہاں انہوں نے رکنیت سازی مہم کے لیے قائم کیمپوں کا دورہ کیا۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے کے آڈٹ میں کرپشن اور بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، آڈٹ اعتراضات کے باوجود اسپیشل ڈپارٹمنٹل کمیٹی نے بہت سے کیسزجبراً دبا دیے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں گڈگورننس کی حقیقت سمجھنے کیلئے یہ کافی ہے کہ پنجاب حکومت کے جس بھی منصوبے کو ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.