30

کراچی کنگز نے پشاور زلمی پر بادشاہت ثابت کردی

دبئی(دی بنوں) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ساتویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، کپتان عماد وسیم نے چھکا لگا کر کراچی کنگز کو فتح دلائی، پشاور زلمی نے نو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنزبنائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے ساتویں اہم میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

کھیل کے آغاز پر پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 131رنز بنائے، زلمی کی جانب سے ڈیون اسمتھ نے شاندار 71رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے، کامران اکمل نے جارحانہ انداز میں 5بال پر 14رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے سامنے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کی زیادہ دیر چل نہ پائی، کراچی کنگز نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک اور فتح کا جھنڈا گاڑ دیا۔

پشاور زلمی کے تین کھلاڑی جلد بازی میں رن آؤٹ ہوئے۔ تینوں بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجنے میں عرفان جونیئر نے اہم کردار ادا کیا۔ ابتسام، سیمی اور وہاب ریاض کو عرفان جونیر نے رن آؤٹ کرایا۔

کراچی کنگز کے بالرمحمدعامر اورشاہد آفریدی نے2،2 وکٹیں حاصل کیں، ٹیمال ملزاور عرفان جونیئرکوایک ایک وکٹ ملی۔

ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نےجم کر کھیلا، خرم منظور اور جو ئی ڈینلی نے اننگ کا آغاز کیا ،17رنز کے مجموعی اسکور پر خرم منظور جورڈن کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس کے بعد بابر اعظم نے اپنی ٹیم کی اننگ کو سہارا دیتے ہوئے 20گیندوں 28رنز بنائے، انگرام بھی23رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کو ہدف تک پہنچانے میں روی بوپارا اورمحمد رضوان نے اپنا کردار ادا کیا جہنوں نے بالترتیب17,رنز بنائے، آخر میں آنے والے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ووننگ شاٹ لگا کر گیند کو پویلین سے باہر پھینک دیا، ان کے شاندار چھکے کے بعد ٹیم کراچی نے مقررہ ہدف 131 رنزآخری اوورز کی چوتھی بال پر 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

میں آف دی میچ کا اعزاز ڈیون اسمتھ کے نام رہا جنہوں نے 71رنز اسکور کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.