150

کانگریس نے مودی کو دنیا کا سب سے مہنگا چوکیدار قرار دے دیا

بھارتی کانگریس نے ملکی تاریخ کی بڑی بینکنگ جعلسازی پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے مہنگا چوکیدار قرار دیا ہے۔

بھارتی کانگریس کے سینئررہنما کپل سیبال نے پنجاب نیشنل بینک میں 11 ہزار 300 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کی تحقیقات اور وزارت خزانہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کانگریس کی اُترپردیش حکومت کے دوران ٹو جی معاملے میں مبینہ کرپشن پر روزانہ بیان دیتے تھے لیکن وہ اس گڑبڑ گھوٹالے پر خاموش ہیں۔

کانگریسی رہنما نے مودی کو دنیا کا سب سے مہنگا چوکیدار قرار دیا ہے، کیونکہ انہیں گھر اور جہاز بھی ملا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.