21

کاغذات کی جانچ ، عمران، خاقان، گلالئی ایک ہی دن طلب

عام انتخابات کے سلسلے میں اسلام آبادکےحلقےاین اے53کےامیدواروں کی اسکروٹنی کل ہوگی،کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے عمران خان،شاہدخاقان عباسی اورعائشہ گلالئی ایک ہی دن طلب کر لئے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے عام انتخابات کے لیے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے امیدواروں کی اسکروٹنی کل کی جائے گی جس سلسلے میں آر او نے عمران خان، عائشہ گلالئی اور شاہد خاقان عباسی کو کل ایک ہی دن ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی پرعبدالوہاب بلوچ نے اعتراضات دائرکر رکھے ہیں اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے ساتھ اعتراضات کا جواب دینا ہوگا جب کہ عمران خان کے وکلا عید سے قبل اعتراضات کی نقول حاصل کرچکے ہیں۔

حلقہ این اے 53 سے 63 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر ظفر اللہ، مہتاب عباسی اور پی ٹی آئی کے الیاس مہربان بھی شامل ہیں۔

این اے 53 سے انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 19 جون کو جاری کی جائےگی۔

واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 131 اور کراچی کے حلقہ این اے 243 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جب کہ ان کے خلاف بھی اعتراضات دائر کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.