83

کار پارکنگ کی دھوکے سے نیلامی ہوئی وکلاء کا احتجاج

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں نے مقامی ٹھیکیدار کی جانب سے مبینہ ملی بھگت کے ذریعے کار پارکنگ کا ٹھیکہ لینے کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ ہائی کورٹ بنچ بنوں میں سوموار کو جبکہ ما تحت عدالتوں کا غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نثار خان ایڈووکیٹ ، عرفان پیر زادہ ایڈووکیٹ ، حاجی ولی آیاز خان ایڈووکیٹ ، سینان خان درانی ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ مذکورہ کار پارکنگ محکمہ ریلوے کی اراضی ہے جو ہمیں کار پارکنگ کیلئے دی گئی ہے ۔حکومت کی جانب سے صوبے کے اضلاع میں ریلوے پراپرٹی کی نیلامی کا اشتہار جاری کیا گیا جس میں ضلع بنوں شامل نہیں تھا۔ ٹھیکہ دار نے ملی بھگت کرتے ہوئے ہماری کار پارکنگ کی اراضی کو نیلامی میں خریدا ہے۔ سینکڑوں وکلاء کی گاڑیوں کیلئے محفوظ جگہ کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ اب یہاں پر تعمیرات کرکے ٹھیکہ دار بھاری کرایہ وصول کریں گے جس کے خلاف ہم عدالت میں رٹ دائر کریں گے۔ اس لئے وکلاء سے التجاء کرتے ہیں کہ کوئی بھی وکیل مذکورہ ٹھیکہ دار کی وکالت نہیں کرے گا اور غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہو گی ۔بعد ازاں ہائی کورٹ بنچ بنوں نے سوموار کے روزمکمل ہڑتال کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.