47

ڈی پی او یاسر آفریدی کی اپنے افسران کو خصوصی ہدایات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پیز کی زیرِ قیادت ضلع بنوں میں مختلف ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرکے ذیل گرفتاریاں اور برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں۔

تھانہ کینٹ،تھانہ سٹی، تھانہ بسیہ خیل، تھانہ ٹاؤن، تھانہ ڈومیل، تھانہ غوریوالہ، تھانہ میریان، تھانہ بکا خیل، تھانہ ککی، تھانہ میرا خیل اور تھانہ منڈان نے کاروائیاں کرکی16مجرمان اشتہاری اور117مشتبہ افراد گرفتار کیے۔

اسی طرح دیگر ملزمان کے قبضے سی04 عدد کلاشنکوف، 01عدد کالاکوف، 05عدد بندوق، 19عدد پستول معہ547عدد کارتوس مختلف بور اور 1000ڈبے ماچس بم /چائینہ پٹاخے برآمد کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کھلا پیغام ہے کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہے اس لئے عوام کو چاہیے کہ صبر و تحمل سے کام لیں اور ہر قسم کے ہوائی فائرنگ، چائینہ پٹاخے، آتش بازی، ون ویلنگ سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.