21

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تجاوزات ہٹانے کیلئے دو دن کی ڈیڈلائن


اسسٹنٹ کمشنر عید نواز شیرانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہ کیا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کیلئے دو دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عید نواز شیرانی نے لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان ،ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو غضنفر اور میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ اللہ اور ڈاکٹر قاضی فیاض الدین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سرکاری اراضی پر بنائی جانے والی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سٹاف کو تجاوزات ہٹانے کیلئے 2دن کی ڈیڈلائن دی کہ وہ ازخود تجاوزات ہٹالیں بصورت دیگر انتظامیہ بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کو مسمار کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کی صفائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے کسی بھی ایریا میں گندگی پڑی نہیں رہنی چاہئے بلکہ گندگی جمع ہوتے ہی صفائی کی جائے تاکہ مریض مزید کسی بیماری میں مبتلا نہ ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.