18

ڈکیت گروہ اسلحہ سمیت گرفتار

تھانہ منڈان پولیس نے گزشتہ دن ڈکیت گروہ کو مسلح گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، تھانہ منڈان کے قائمقام ایس ایچ او عمران اللہ نے گرفتار ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات میں علاقہ میں گشت پر موجود تھا کہ مخبر نے اطلاع دی کہ چند مسلح افراد ککی روڈ پر طغل خیل کے قریب موجود ہیں جو کہ اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرکے لوگوں سے نقدی اور دیگر سامان چھینتے ہیں جس پر ہم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی تشکیل دے دی اور موقع پر پہنچ گئے پولیس کو دیکھتے ہی تینوں ملزمان بھاگنے لگے لیکن پولیس نے تینوں ملزمان افنان،برکت اللہ شاہ اور مجاہد کو حکمت عملی کے ذریعے گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزمان سے کلاشنکوف ،ریپیٹر بارہ بور اور پستول 30بور برآمد کرکے پابند سلاسل کیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.