60

ڈپٹی کمشنر نے مروت کینال کیلئے جاری شدہ فنڈ پر انکوائری مقرر کردی


دی بنوں – ڈپٹی کمشنر بنوں ،محمد علیا صغر نے پچھلے 3سالوں میں مروت کینال کیلئے جاری شدہ فنڈ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی سربراہی میں انکوائری مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بنوں کو جانی خیل کھلی کچہری میں مروت کینال کے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی تھی کہ پچھلے کچھ سالوں میں مروت کینال کی تعمیر و مرمت اور صفائی کیلئے جاری شدہ فنڈز کا صحیح استعمال نہیں ہورہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے پچھلے 3سالوں میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ بنوں کی طرف سے مروت کینال کیلئے جاری شدہ فنڈ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی سربراہی میں انکوائری مقرر کردی جو کہ 14دنوں میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کو جمع کریگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.