20

ڈپٹی کمشنر بنوں نے کانگو وائرس کی روکھ تھام کیلئے ہدایات جاری کردی

ڈپٹی کمشنر بنوں کی صدارت میں کانگو وائرس کے روکھ تھام کیلئے میٹنگ منعقدہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان ، اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی ) شوذب عباس ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوںاور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک بنوں نے شرکت کی میٹنگ میں کانگو وائرس کے روک تھام کے ہر پہلو پر تفصیل سے بحث ہوئی چونکہ کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس ہے اس لئے اس سے بچنے کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے ہدایات جاری کیں کہ ضلع بنوں میں جانوروں کے داخلے پر تمام جانوروں پر کانگو وائرس سے روک تھام کا سپرے کیا جائیگا جس کیلئے ڈومیل ، غوریوالہ اور میرانشاہ کے مقام پر چیک پوسٹیں قائم ہوگی اس کے علاوہ جمعہ کے دن جانوروں کے منڈیوں میں ٹی ایم اے اہلکار باقاعدگی سے تمام جانوروں پر سپرے کرینگے جبکہ ذبخ خانوں میں بھی جانور کو ذبح کرنے سے پہلے سپرے کیا جائیگا ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے واضح کیا کہ محکمہ خوراک اور ضلعی آفسران قصابان اور گوشت کے دکانوں میں باقاعدگی سے چیک کرینگے کہ قصابان اور گوشت دکانداران صرف وہی گوشت فروخت کرینگے جس پر مہر لگے ہونگے اور بتایا کہ عوام بھی صرف وہی گوشت خریدے جس پر باقاعدہ مہر لگے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.