70

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کے احاطے میں تجاوزات مسمار


ڈپٹی کمشنر ضلع بنوں علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری عید نواز شیرانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے احاطے میں تجاوزات مسمار کرکے لوگوں کے دل جیت لئے ، کیونکہ انہی تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کوبہت مشکلات اور آئے روز حادثات کے واقعات رونما ہو رہے تھے۔ تجاوزات گرانے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کے ایم ایس اور ٹی ایم او بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنو ں عید نواز شیرانی نے اس موقع پر کہا کہ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اگر اس نے حکومتی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے تو اس کو ضلعی حکومت برداشت نہیں کر ے گی اور غریب امیر کو ایک ہی قانون کے مطابق سزائیں دی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ بنوں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت بنوں کو ایک مثالی ضلع بنا کر دم لیں گے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیںگے۔ انہوں نے بنوں کے عوام پر زور دیا کہ وہ ان عناصر کی نشاندہی کریں جو معاشرے کیلئے ناسورہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.