30

چین اور امریکا کاکوئی نیا ٹریڈ ٹیرف عائد نہ کرنے پر اتفاق

چین اور امریکا نے یکم جنوری کے بعد کوئی نیا ٹریڈ ٹیرف عائد نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بیونس آئرس میں دنیا کے 20 مضبوط ترین معاشی ممالک کے اجلاس جی 20 کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی ہم منصب ژی جن پنگ ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تنازع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

چینی سرکاری میڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یکم جنوری کے بعد کوئی نیا ٹریڈ ٹیرف عائد نہیں کیا جائے گا ۔

ٹرمپ نے یکم جنوری سے چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر ٹیرف 10 سے بڑھا کر 25 فی صد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے نتائج پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.