19

چیف جسٹس نے حمزہ شہباز اورعائشہ احد کوطلب کر لیا

چیف جسٹس ،جسٹس میاں ثاقب نثار نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کل سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میںطلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم بنچ نے عائشہ احد تشدد کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت عائشہ احد کے ،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز اور دیگر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

عائشہ احدکے وکیل سے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا حمزہ شہبازبیرون ملک سے آچکے ہیں،جس پرعائشہ احد کے وکیل کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازبیرون ملک سے آچکے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہبازاور عائشہ احد کو کل سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.