70

پی ٹی آئی کی سونامی کو ہم نے بوتل میں بند کرنے کا پلان بنایا ہے: شیراعظم

سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی پی کے87کے نامزد امیدوار شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ مخالفین کسی خوش فہمی میں نہ رہیں 25جولائی کو جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی اور ہر طرف تیر چلے گا لالٹین پہلے ہی تباہ ہوچکا ہے پی ٹی آئی کی سونامی کو ہم نے بوتل میں بند کرنے کا پلان بنایا ہے مخالفین 25جولائی سے قبل دستبردار ہوجائیں ورنہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ووٹ جھوٹے نعروں پر نہیں ملتے بلکہ کارکردگی پر ملتے ہیں ہماری کارکردگی بھی عوام کے سامنے ہے کانگرس اور پی ٹی آئی کی کارکردگی بھی عوام کے سامنے ہے تمام مخالفین مل کر ہمارے ترقیاتی کاموں اور خدمات کے بدلے پانچ فیصد کارکردگی دکھائیں تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے یہ لوگ شیراعظم وزیر کو ہرانا نہیں چاہتے بلکہ پی کے87کے غریب وزیر بنوچی بھائیوں کو ترقیاتی کاموں سے محروم اور دوبارہ پسماندگی کے دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن جب تک شیراعظم وزیر ارو فخراعظم وزیر زندہ ہیں کسی کو بھی وزیر بنوچی بھائیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دوں گا 2008کے بعد پی کے87کے عوام غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بودین خیل میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ میں شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کرکے شیراعظم وزیر سے یکجہتی کا اظہار کیا اپنے خطاب میں شیراعظم خان نے کہا کہ2008میں قوم نے مجھ پر اندھا اعتماد کیا تھا اور جب اللہ تعالیٰ نے مجھے وزارت دی تو میں نے بھی قوم پر ترقیاتی کاموں اور نوکریوں کی بارش کردی 5600سے زائد افراد کو بھرتی کیا ڈومیل کو تحصیل کا درجہ دیا اور بے شمار ترقیاتی کام کئے قومی مسائل پر وزارت کے باوجود حکومت کے خلاف احتجاج کرکے قوم کے حقوق کا دفاع کیا اور پانچ سال منسٹر کی طرح نہیں گزارے بلکہ قوم کے مزدور کی طرح دن رات قوم کی خدمت میں گزارے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ،اے این پی اور پی ٹی آئی روزگار دشمن جماعتیں ہیں جن کا اندازہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو ہوا ہے اور مذید میں روزگار کے دشمنوں کو قوم پر مسلط ہونے کا موقع نہیں دوں گا انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ مذید تبدیلی کے جھوٹے نعروں اور مخالفین کے بہکاوے میں نہ آئیں اور25جولائی کو تیر پر مہر لگاکر گرتی ہوئی دیواروں کو ایک اور دھکا دیں مزید کہا کہ انشاء اللہ25جولائی کو قوم سے ٹکرانے والے پاش پاش ہوجائیں گے اور پی کے87میں ایک مرتبہ پھر عوام کی حکمرانی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.