56

پی ٹی آئی بنوں میں کلین سویپ کریگی: ملک زاہد اللہ

پاکستان تحریک انصاف پی کے87کے امیدوار ملک زاہد اللہ وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے این اے35بنوں سے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرکے مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے تو دوسری طرف ٹکڑوں میں تقسیم کارکنوں کو متحد کیا ہے اور انشاء اللہ 25جولائی کو اوپر اللہ ہوگا جبکہ نیچے ہر طرف بلا ہوگا.

پی ٹی آئی بنوں میں انشاء اللہ کلین سویپ کریگی اور عمران خان بنوں سے الیکشن جیت کر پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج سینکڑوں گاڑیوں کا جلوس اس بات کا ثبوت ہے کہ پی کے87کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں تحریک انصاف اقتدار میں آکر گھر گھر عوام کو حقوق اورسہولیات میرٹ پر پہنچائیگی پی ٹی آئی بنوں میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بھی تقسیم تھی اور2013کے الیکشن میں بھی تقسیم تھی لیکن کپتان عمران خان نے بنوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرکے کارکنوں کو نہ صرف متحد کیا ہے بلکہ ان میں نئی جان بھی ڈالی ہے اور اب انشاء اللہ تمام مخالفین مل کر بھی بنوں میں پی ٹی آئی کو شکست نہیں دے سکتے اور ہم انشاء اللہ منتخب ہوکر پی کے87کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک عالمگیر خان نے بھی پی کے87پر پی ٹی آئی کے امیدوار ملک زاہد اللہ وزیر کی مکمل جانی ومالی حمایت کا اعلا ن کیا قبل ازیں سینکڑوں گاڑیوں کی جلوس میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک زاہد اللہ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے لایا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.