28

پی ٹی آئی بنوں میں امیدواروں کی شمولیت جاری

یونین کونسل شمشی خیل میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے پی کے71سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدوار آفسر اللہ خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی امیر غفار خان،یاسمین خان، خان،قسمت اللہ،خیر اللہ،صاحب رسول،جہاد خان،آفتاب رسول،عابد اللہ،ڈاکٹر جابر،یوسف خان،ظاہر اللہ،عظمت رسول،شاہد فہد ودیگر کارکنوں نے شمولیتی تقریب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان کردیا شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبنائی اسمبلی کے امیدوار افسر اللہ وزیر،ڈسٹرکٹ ممبر حلیم زادہ،سابقہ تحصیل کونسلر اسرار خان،عمران اللہ اعوان شمشی خیل،لیبر ونگ کے ضلعی صدر ظہور الحق اور امجد وزیر نے کہا کہ عوام کی روز بروز تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا اشارہ ہے کہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور عمران خان ہی پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے کیونکہ عوام نے گذشتہ35سالوں سے تمام پارٹیوں کو آزمایا اور آئندہ الیکن میں عوام آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر شیراعظم سے عوام دس سالوں کا حساب لیں کہ انہوں نے دس سالوں میں وزیر بنوچی بھائیوں کیلئے کیا کیا الیکشن کے دنوں میں نوٹ کے بدلے ووٹ کی روایت سے قوموں کا نقصان ہورہا ہے اے این پی کے باز محمد خان چھ سال سینیٹر رہے اور 2008میں صوبے میں انکی اور پیپلز پارٹی کی حکومت تھی لیکن انہوں نے اس حلقہ کے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی اسی طرح اقتدار کی حاطر چند مذہبی جماعتوں نے عوام کو پھر سے دھولکہ دینے کیلئے اسلام کے بادے میں اسلام آباد کیلئے اتحاد کیا ہے، لیکن عوام کے سامنے ان کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے اور چلے ہوئے کارتوس اب مذید نہیں چلیں گے نواز شریف پہلے ہی نکالے جاچکے ہیں اور اب عمران خان اسے جیل میں ڈالنے والے ہیں عوام مذید کفر واسلام،جنت ودوزخ،روٹی کپڑا اور مکان،پختونوں اور جھوٹے نعروں پر دھوکہ نہیں کھائیں گے اور2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے کیونکہ پی ٹی آئی نے صوبے میں کمزور حکومت کے باوجود صوبے میں پولیس کلچر کو تبدیل کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.