138

پی ایس ٹی خواتین اساتذہ کو بھرتی کے آرڈر جاری

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نیلوفرکامران نے 16 پی ایس ٹی خواتین اساتذہ کو بھرتی آرڈر حوالے کردیے۔انہوں نے یہ بھرتی آرڈر اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران تقسیم کئے۔ اس موقع پر اپٹا ضلع بنوں کے رہنما فرید اللہ شاہ بخاری بھی موجود تھے ۔
انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے یہ سب بھرتیاں میرٹ پر کی ہیں اور آئندہ بھی تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی ہمارے ہاں میرٹ کی پالیسی چل رہی ہے رشوت پر بھرتیوں کا دور گزر چکاہے ہر کسی کو میرٹ پر حق ملے گابعد ازاں انہوں نے نئی بھرتی ہونے والی خواتین اساتذہ مہناز شاہ،زینب،صفیہ بانوں،زینب النساء،سمیدہ شفی،سلمہ محبوب، نازمینہ،قیصر بیگم،سیماب بی بی،حفصہ سکندری،ذکیہ مہناز،نوشابہ،تاجریان،حسینہ بی بی، مہناز بی بی اور روزینہ جولی کو بھرتی آرڈر حوالے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.