33

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی حفاظت خون کی آبیاری سے کی ہے، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بنوں


پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے جمہوریت کی حفاظت خون کی آبیاری سے کی ہے اور بیش بہاء قربانیاں دیکر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی قبول کی مگر امر کے سامنے سر نہیں جھکایا ،طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور عوامی طاقت سے پیپلز پارٹی کے قائدین سرخرو ہونگے ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم ڈومیل فداء محمدخان ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدرملک امجد اعوان ،طارق خان ،نعیم اللہ عرف بھٹو،حنیف اللہ اور شاہ زیب خان نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو 1973 کا آئین دیکر ملک کو اٹیمی قوت بنایا ملک میں شناختی کارڈ پاسپورٹ جیسے بنیادی اقدامات کرکے عالمی دنیا میں پاکستانیوں کوشناخت دی پاکستان پیپلز پارٹی ایک سیاسی سمندر ہے جس میں کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ جماعت کی ملک کی ترقی اور پاکستانیوں کیلئے بین الاقوامی سطح پر کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں اور اسی جماعت نے ملک میں عوام کو روزگار کے ساتھ ساتھ امن بحال کرنے میں اپنی جانوں کی قربانیاں دی مگر عوامی قوت پر سمجھوتہ نہیں کیا اب تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے اداروں میں اصلاحات کے نام اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تاہم اس ملک میں اصل تبدیلی پاکستان پیپلز پارٹی ہی لائیگی اور عام انتخابات 2018کے بعد وفاق اور چاروں صوبوں میں جیالوں کی حکمرانی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.