25

پیسکو کی کارروائی، کروڑوں روپے کی ریکوری،223کنڈے ہٹادئیے

بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز کی کاروائی میں223کنڈے ہٹائے گئے، نادہندہ گان سے 2.14 ملین روپے کی ریکوری بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پیسکوٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اورنادہندہ گان کے خلاف سٹی ڈویژن ڈی آئی خان کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 0.69 ملین روپے کی ریکوری کی22 کنڈے ہٹائے گئے،بنوں 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے 0.43 ملین روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر4 ٹرانسفارمروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی ہے ،کارروائی کے دوران 26 کنڈے ہٹائے گئے،کرک ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.35 ملین روپے کی ریکوری کی،72 کنڈے ہٹائے گئے۔
بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پیسکوٹیموں پر مشتمل ٹاسک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.