49

پیسکو پولیس بنوں کی کارروائی، بجلی چوری پر76افراد کیخلاف مقدمات درج

پیسکو پولیس بنوں نے بجلی چوری پر76افراد کے خلاف مقدمات درج کراتے ہوئے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اور غیر قانونی درجنوں بجلی ٹرانسفار دیئے انچارج پیسکو پولیس بنوں ساجد خان اور محرر جمیل خان نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بنوں اور ایس ای واپڈا بنوں کی خصوصی ہدایت پر پیسکو پولیس نے واپڈا آفسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ماہ روان میں بجلی چوری پر76افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا جبکہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر درجنوں بجلی ٹرانسفارمرقبضہ میں لیکرواپڈا دفتر پہنچادیئے اور مقدمات درج کرلئے اسکے علاوہ لاکھوں روپے کی ریکوری کرکے سینکٹوں نئے کنشن لگادیئے انہوں نے بتایا کہ حکام بالا کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی لہذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری ترک کرکے بجلی میٹرلگوائیں اور اپنے بقایا جات بروقت جمع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.