20

پولیو مہم کے سوفیصد نتائج کا حصول یقینی بنایا جائے: ڈپٹی کمشنر

انسداد پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو موذی بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے 11آفیسرز پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جس کیساتھ پولیس کے آفسران موجود ہوں گے اور ان کو مختلف ایریاز میں تقسیم کیا گیا جو پولیو ٹیموں کیساتھ گھر گھر جا کر پولیو کے قطروں سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا رہے ہیں اور ساتھ میں بچوں کے والدین کو پولیو بیماری سے بچاؤ کی ویکسین کے فوائد بارے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران سوفیصد نتائج کا حصول یقینی بنانے کیلئے ضلع کے مائیکرو پلان کو ازسر نو تشکیل دیاگیا ہے ۔پولیو مہم کی کامیابی اور اہداف کا انحصار جامع اور ٹھوس مائیکرو پلان کی تشکیل سے ممکن ہے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں نے ہدایت کی انسداد پولیو مہم کی بھرپور تشہیر کی جائے اور والدین کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے فوائد بارے آگاہ کیا جائے اُنہوں نے تعاون نہ کرنے والے اداروں کے آفسران کو بھی ہدایت کی کہ پولیو ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس میں لاپرواہی ہر گز نہ برتی جائے اور قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں