16

پولیس امن وامان قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدا مات کر رہی ہیں،ْ ڈی پی او


بنوں صادق بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس امن وامان قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدا مات کر رہے ہیں پولیس عوام کی خادم کی حیثیت سے کام کرینگے بنوں شہر میں ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں پولیس میں کام چور آفسران اور ماتحتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں میڈیا مسائل کی نشاندہی کریں انشاء اللہ فوری ایکشن لینگے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بنوں صادق بلوچ نے ڈویژنل یونین آف جرنلیسٹس رجسٹرڈ بنوں کے صدر محمد عثمان علی خان کی قیادت تین رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، نائب ناظم غلام فرید خان نیازی ، جنرل کونسلر زاہد خان وغیرہ شامل تھے صدر محمد عثمان علی خان نے ڈی پی او بنوں صادق بلوچ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بنوں میںامن وامان کی بہترہونے پر عوام نے سکون کا سانس لیا ہے اور ہم اُمید کرتے ہے کہ پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں