33

پورے صوبے میں بنوں بیوٹی فیکشن پراجیکٹ کی کارکردگی قابل تعریف ہے: ڈپٹی کمشنر

بنوں میں جاری بیوٹی فیکشن پراجیکٹ آخری مراخل میں داخل ہونے والا ہے اور شہری علاقوں میں اسفالٹ (بلیک ٹاپنگ) کا کام شروع ہوگیا ہے جس کا افتتاح گذاشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کیا اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان،اسسٹنٹ کمشنر شبیر خان،اے پی اے ایف آر بنوں اشفاق خان، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو امیر اللہ خان،کنٹریکٹر محمد شعیب خان،صاحبزادہ شہاب الدین،ملک گل بہادر خان سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے.
افتتاح کے بعد اجتماعی دعا کی گئی اپنے مختصر خطاب میں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا کہ بنوں میں جاری بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ آخری مرخلے میں داخل ہونے والا ہے اور الحمد اللہ پورے صوبے میں بنوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے منصوبوں کی تکمیل کیلئے جدید مشینری استعمال ہورہی ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی،ٹھیکیداروں ،محکمہ کے آفسران کی دن رات محنت اور بنوں کے عوام کے تعاون سے ممکن ہوا ہے یہ پراجیکٹ انشاء اللہ جلد مکمل ہوگا اور بنوں میں ترقی اور خوشخالی آئیگی انہوں نے ٹھیکیدار محمد شعیب خان ایڈوکیٹ اور ایس ڈی او امیر اللہ خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ عوام کی سہولت کیلئے کام میں مذید تیزی لائیں گے اس موقع پر ایس ڈی او امیر الہ خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر دن رات بیوٹی فیکشن پراجیکٹ کی نگرانی کررہے ہیں اور رات ایک،دو بجے تک شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پیدل منصوبوں کی نگرانی کرتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ڈپٹی کمشنر صاحب کی خواہش کے مطابق پراجیکٹ مقررہ وقت سے بھی پہلے مکمل کیا جائے اور تمام کام معیاری طریقے سے جاری ہے انہوں نے انچارج ٹریفک پولیس ایوب نواز خان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکی قیادت میں ٹریفک پولیس دن رات ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ڈیوٹی کررہی ہے تاکہ تعمیراتی کام کی وجہ سے عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو مذید کہا کہ انشاء اللہ چند روز میں بنوں میرانشاہ روڈ مکمل ہوجائیگی اور پھر کوہاٹ روڈ اور چوک بازار سمیت پریٹی گیٹ کی سڑکوں پرکام شروع ہوگا۔اس موقع پر عوامی حلقوں نے بنوں میں 130کروڑ روپے کی لاگت سے جاری منصوبوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے بنوں شہر کا نقشہ تبدیل ہوگا انہوں نے ڈپٹی کمشنر بنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محمد علی اصغر کی صورت میں ایک ایماندار،فرض شناس اور قابل آفیسر آیا ہے جنہوں نے انگریز دور کے تجاوزات کا خاتمہ کرکے بڑے بڑے قبضہ مافیا پر ہاتھ ڈالا اور بنوں شہر کی سڑکوں اور گلیوں کی کشادگی یقینی بنائی محمد علی اصغر جیسا ڈپٹی کمشنر نہ تو پہلے آیا ہے اور نہ ہی انکے بعد آئیگا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر بنوں کے عوام کے ہیرو بن چکے ہیں اور حقیقی معنوں میں بنوں جدید کے بانی محمد علی اصغر ہے۔اور بنوں کے عوام کے دلوں میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.