38

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا این ای 35 پراکرم درانی کی حمایت کا اعلان

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع بنوں نے غیر مشروط طور پر این ای35پر جمعیت علماء اسلام ف کے اُمیدوار سابقہ وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کی حمایت کا اعلان کر دیا فاٹا انضمام اور دیگر بہت سارے ایشوز پر ہمارے اور جمعیت علماء اسلام سے کے نظریات ملتے ہیں اکرم خان دُرانی پشتون کلچر کے تحفظ جبکہ اس کے مد مقابل عمران خان پشتو ن کلچر کی تباہی کی پالیسی پر گامزن ہے فیصلہ ضلع کے تمام عہدیداروں کو اعتماد میں لے کر کیا ہے یہ اعلان صرف لفظوں کی حد تک نہیں بلکہ ہم مکمل ساتھ دیں گے ان خیالات کا اظہار پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سکریٹری ملک شوکت اللہ خان ، نثار خان ککی اورنگزیب خان ،حاجی شیر داود خان اور دیگر عہدایداروں اور کارکنوں نے اکرم خان درانی کی موجودگی میں درانی ہائوس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تمام پالیسیاں پشتون دُشمن ہیںاور پشتون قوم کے کلچر کو تباہ کر رہا ہے ہم کسی ایسے شخص اور پارٹی کی حمایت کبھی بھی نہیں کر سکتے جو پشتون ثقافت کا دُشمن ہو اس کے برعکس اکرم خان درانی نے بنوں کے عوام کے لئے جو کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں اور ان کی پارٹی کی فاٹا کے حوالے سے جو پالیسی وہ اور ہمارے پارٹی کی پالیسی ایک جیسی ہے ہمارے پارٹی کے مشران بھی ان کے ساتھ اچھے تعلق رکھتے ہیں ہم اکرم خان دُرانی کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ہمارے کارکن نہ صرف ان کو ووٹ دیں گے بلکہ ان کے لئے دوسروں سے بھی ووٹ مانگیں گے کیونکہ ہم پشتون ہیں اور پشتون اپنے گھر کے فرد پر کسی دوسرے کو کبھی ترجیح نہیں دے سکتا اُنہوں نے کہا کہ ہماری یہ حمایت جمعیت کے ساتھ این اے 35کے لئے ہے اور اس حوالے سے ہمیں پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور پارٹی کے دیگر حلقوں کے کارکنوں سے بات چیت کرکے دیگر حلقوں کے حوالے سے بھی اعلان کریں گے اس موقع پر اُنہوں نے جمعیت کے ساتھ حمایت کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.