25

پشاور ہائی کورٹ کے سینئر قانون دان عرفان پیرزادہ ایڈوکیٹ پریس کلب کے نئے ممبران سے حلف لے رہے ہیں


دی بنوں :
دور حاضر میں میڈیا کے کردار سے انکار نہیں جا سکتا آج ملک اور عوام کا حق کھانے والوں کے مکروہ چہرے منظر عام پر آگئے ہیں ہمیشہ مثبت رپورٹنگ سے ہی ملک ترقی کرتا ہے ان خیالات کا اظہار سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور پشاور ہائی کورٹ کے سینئر قانون دان عرفان پیر زادہ ایڈوکیٹ نے پریس کلب کے نئے ممبر ان سے حلف لینے کے دوران کیا اُنہوں نے کہا کہ میڈیا کو اپنی اہمیت کی وجہ سے ہی ملک کا پانچواں ستون قرار دیا ہے اور آج اسکی اہمیت ہر ایک شہری کے سامنے ہے سالوں سے عوام کا خون چوسنے والے سیاسی لیڈروں اور بیورو کریٹس کو میڈیا نے ہی عوام کے سامنے بے نقاب کیا آج کے دور میں میڈیا ہی کے ذریعے حکومتیں بنائی اور گرائی جاتی ہے اور عوامی مسائل سے حکام بالا میڈیا کی رپورٹنگ سے آگاہ اور خوف کی وجہ سے مسائل کا فوری حل بھی نکا لتے ہیں اُنہوں نے نئے ممبرز حاجی نصر اللہ خان جمال قمر ،کریم اللہ خان ،محمد نعمان خان اور شاہد محمد عادل سے حلف لیا جنہوں نے پریس کلب کے مفاد کو ہمیشہ بلند رکھنے کا عہد کیا اس موقع پر سر پرست اعلیٰ خان ضمیر خان صدر پریس کلب احسان اللہ خٹک، جنرل سیکرٹری محمد سہیل خان، اقبال حسرت ،سینئر صحافی حاجی عبدالمنان عادل ،منظور الدین محمد نصیب زاہد، عنایت اللہ خٹک، حاجی عمر زمان خان، زاہد محمد عادل اور دیگر صحافی بھی موجود تھے صدرپریس کلب احسان اللہ خٹک نے کہا کہ بنوں پریس کلب نئے ممبر ز کو خوش آمدید کہتا ہے اور اُمید رکھتے ہیں کہ نئے ممبر ان کے ساتھ ساتھ تمام ممبران اپنی صحافتی خدمات سے ملک وقوم کے مسائل کے حل کیلئے اپنی توانیاں صرف کرینگے اور صحافت کے اعلیٰ معیار کو بر قرار رکھیں گے انشاء اللہ بنوں پریس کلب نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی کریگا اور آئین پر پورا اُترنے والے صحافیوں کو بہتر مواقع فراہم کریگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں