147

پروفیسرابراہیم کا ملک طفیل کے قتل پر دکھ ودرد کا اظہار

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیروسابق سینیٹر پروفیسرمحمد ابراہیم خان نے ملک طفیل خان کے قتل پر دکھ وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ڈی آئی جی اورڈی پی او بنوں سے مطالبہ کیاہے کہ جماعت اسلامی کے مقتول رہنما ملک طفیل خان کے قتل میں ملوث ملزمان کوجلد ازجلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزادیں اُنہوں نے فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس حادثے پر بہت دکھ ہوا ہے کیونکہ ملک طفیل خان جماعت اسلامی کے ملنساز کارکن تھے وہ ہر بات سوچ سمجھ کر کرتا تھا اُنہوں نے آخر میںڈی آئی جی اورڈی پی او بنوں سے مطالبہ کیاہے کہ اس واقعے کو پانچ دن ہوچکے ہیں لیکن تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ضلع بنوں پولیس حکام کو چاہئے کہ وہ قتل کے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتارکرکے قانون کے شکنجے میں لائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.