20

پختونوں کی سلامتی اور بقاء کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں، ملک عدنان خان


دی بنوں – قومی وطن پارٹی بنوں نے عام انتخابات میں پارٹی کو منظم کرنے اور چاروں صوبائی اور ایک قومی سیٹ پر بھرپور انداز سے حصہ لینے کا اعلان کردیاپارٹی کارکن عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں اور قائد افتاب احمد خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں پختونوں کی سلامتی اور بقاء کیلئے جدوجہد کرکے عملی طور پر قومی وطن پارٹی نے اپنا کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے ریجن چیئرمین سابق ایم پی اے ملک عدنان خان وزیر،ضلعی وائس چیئرمین ملک نور خالق خان ،تحصیل کونسلر ملک الطاف وزیر ،اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات رابیاز خان نے ہوید ممہ خیل اوربکا خیل میں شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی عام انتخابات میں جنوبی اضلاع کی سطح پر بھرپور کامیابی حاصل کریگی کیونکہ پختون قوم اب جاگ چکی ہے پختونوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صرف دعوے کررہی ہے عملی طور پر کارکردگی صفر ہے ساڑھے چار سالہ دور میں پختونوں کے حقوق کو پنجاب بنی گالہ منتقل کرکے یہاں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا مگر اب ایسا نہیں ہوگا اور بنی گالہ سے قوم کے حقوق افتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت میں حصول کیلئے اپنی جنگ کرکے حقوق کے حصول کیلئے خون کے اخری قطرہ تک قربانی دینگے انہوں نے کہا کہ بنوں کے چار صوبائی حلقوں اور ایک قومی سیٹ کیلئے اُمیدواروں کی نامزدگی کا عمل بہت جلد ہی مکمل کردیا جائیگا اور کارکن پارٹی کا پیغام عام کرنے اور الیکشن میں کلیدی حیثیت حاصل کرنے کیلئے اپنی تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں