61

پاک فوج کی حمایت میں منعقدہ ریلی

پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ امیدوار قومی اسمبلی مولونا نسیم علی شاہ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ ، جمیعت علماء اسلام س کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد نواز سرکی خیل اور ضلعی نائب امیر سید نذیر احمد اشرافی پاک فوج کی حمایت میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے22کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے اور وطن کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کی بہادری پر فخر ہے کہ بھارت کو ایسا جواب دیا ہے کہ انکی آنے والی نسلیں بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرائت نہیں کریں گے لیکن الیکشن میں کامیابی کیلئے بھاری حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پاکستان کے عوام ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جذبہ ایمانی کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کریں گے اور جذبہ ایمانی کے سامنے بھارت کی تمما ٹیکنالجی کسی کام کی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی گرفتار پائلٹ کو خیر سگالی کے طور پر رہا کیا لیکن بھارت کی جانب سے جواب بمباری کی صورت میں ملا مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد اور کشمیری عوام کے رائے کے مطابق حل کرائیں کیونکہ دونں ممالک کے درمیان جنگ کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے جس پر بھارت نے طاقت کے ذریعے قبضہ کیا ہے اور بے بناہ کشمیری عوام کو شہید کررہے ہیں انہوں نے بھارت کو خبر دار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کیا تو پاکستان اپنی دفاع کیلئے کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کریگا اور بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.