41

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بنوں میں ریلی

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بنوں میں مختلف تاجر تنظیموں،سول سوسائٹی،اقلیتی برادری اور مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد کے نام سے ریلی نکالی گئی قومی پرچموں کے ساتھ رکشوں اور گاڑیوں پرمشتمل ریلی کے شرکاء پاک فوج زندہ باد،پاکستان زندہ باد اور غداران پاکستان مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب بنوں پہنچے جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنازئر قاسم خان،انجمن تاجران حقیقی کے صدر عبدالرؤف قریشی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی ناظم حافظ طیب شاہ بخاری،مسجد حافظ جی کے مہتمم حاجی محمد آیاز،حافظ شعیب شاہ بخاری ،اہل تشیع کے نوروز کربلائی،ودیگر مقررین نے منظور پشتین کو افغانستان اور پاکستان مخالف ملکوں کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ منظور پشتین اس وقت کہاں تھے جب پختونوں اور سیکورٹی فورسز کے سر کاٹ کر ان سے فٹ بال کھیلا جاتا تھا جن وزیرستان اور دیگر علاقوں میں پختونوں،پولیس اور عوام کے خون کی ندیاں بہائی جاتی تھیں اور کسی کی عزت،جان ومال محفوظ نہ تھے آج جب پاک فوج،پولیس اور ہزاروں عوام کی قربانیوں کے باعث امن بحال ہوا ہے اور ہم چین وسکون کے زندگی گزارنے جارہے ہیں تو اغیار کے اشاروں پر منظور پشتین ملک اور فوج کے خلاف میدان میں نکلے ہیں لیکن عوام انکی اصلیت جان چکے ہیں اور انکی ہر سازش کو عوام ناکام بنادیں گے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فوج اور پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے مقررین نے کہا کہ منظور پشتین لاکھ بھیس بدلے قوم انکے دھوکے میں آنے والی نہیں جو پاک فوج اور پاکستان کا غدار ہے وہ اسلام کا غدار ہے کیونکہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اسکی حفاظت کیلئے قوم کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے پختونوں کیلئے الگ ملک کا مطالبہ کرکے منظور پشتین نے ہمیں تقسیم کرنے کا واضح اعلان کیا ہے اور پاکستان کے20کروڑ عوام کسی صورت یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.