48

پاکستان کو پولیو فری بنانے میں اساتذہ کلیدی کردار کے حامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر

پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے اور لاکھوں بچوں کو پولیو کے موذی اور مہلک مرض سے بچانے میں اساتذہ کلیدی کردار کے حامل ہیں کیونکہ ان کا واسطہ براہ راست بچوں کیساتھ ہو تا ہے اس سلسلے میں وہ بچوں کی ذہن سازی کر سکتے ہیں پولیو وائرس کے خاتمے کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1میں اساتذہ کرام کیلئے منعقدہ آ گاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر طارق سلیم ، ڈی ایچ او ڈاکٹر دراز خٹک ،سابق ایم پی اے مولانا عبدالرزاق مجددی ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر عالمزیب ،پرنسپل امان اللہ ،یونیسیف کے ممتاز مروت ،عطدالحفیظ قریشی اور ماسٹر ریاض خان نے کہا کہ پولیو کے قطرے پاکستان کے جید علماء کرام اور مفتیان نے شرعی قرار دیئے ہیں.
اس میں قطعی ممانت نہیں اس وقت پولیو کے وائرس کا خاتمہ پوری دنیا کر چکی ہے صرف پاکستان اور افغانستان میں کہیں کہیں یہ وائرس موجود ہے اُنہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کے حوالے سے جو توہمات ہیں وہ غلط ہیں پولیو ویکسین کا نہ تو ری ایکشن ہے اور نہ ہی اس کا کو ئی سائیڈ ایفیکٹ اسلامی تعلیما ت بھی ہمیں تلقین کرتے ہیں کہ ہر بیماری کا علاج سنت نبوی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.