24

پاکستان زندہ باد کے حوالے سے شمولیتی جلسہ

پاکستان تحفظ موؤمنٹ کی جانب سے علاقہ خوجڑی میں پاکستان زندہ باد کے حوالے سے شمولیتی جلسہ منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحفظ موومنٹ کے مرکزی چیئرمین ملک نجیب خان ،صدر گل پیر عرف منظور پیر ،جنرل سیکرٹری زبیر شاہ ،چیف آرگنائزنوروز کر بلائی ،سرپرست اعلیٰ مولاناطیب شاہ بخاری اورپاکستان تحفظ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر کاشف و دیگر نے کہاہے کہ جب سے اسلام کے نام پر پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اسلام دشمن ار پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف متحد ہوئی ہیں اور مختلف روپ میں پاکستان کو مٹانے کی سازشیں ہورہی ہیں اور دشمن قوتوں نے ہمارے نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے لیکن جب تک ایک بھی محب وطن پاکستانی موجود ہے پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اسلام کے اس قلعے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکا دیں گے،جلسہ کے دوران عمردراز خان،خالد خان،جاوید اقبال،حبیب الرحمن اور دیگر مشران نے پاکستان تحفظ موومنٹ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا مقررین نے کہا کہ پاکستان تحفظ موومنٹ کا مشن صرف ملک کا دفاع کرنا نہیں بلکہ پاکستانی عوام کو صحت،تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی مشن ہے مقررین نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کے معدنیات،قدرتی وسائل اور نعمتوں سے مالامال ہے لیکن ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصرف ہیں اس ملک میں رہنے والی قومیں سندھی ،پنجابی ،پٹھان ،بلوچ سب پاکستانی ہیں اُنہوں نے کہا کہ یہ تحریک سیاسی نہیں اور نہ ہی اس تحریک کا کوئی اور مقصد ہے اس تحریک کا مقصد صرف سبزہلالی پرچم کی حفاظت کرنا ہے اس کے نیچے سب پاکستانی محب وطن ہیں ملک میں جو امن قائم ہواہے یہ پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہوا ہے اس دھرتی کیلئے پاک فوج نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور دے رہی ہے ہم ملک کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے اُنہوں نے اعلان کیا کہ جس لاقے میں بھی کسی کا کوئی مسئلہ ہو یا تکلیف ہو ہم دن رات عوام کی مشکلات کے حل کیلئے حاضر ہیں انہوں نے علاقہ خوجڑی میں بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے بھی واپڈا پیسکو کو تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر تین دنوں میں 20گھنٹے کی ظالمانہ لڈ شیڈنگ میں کمی نہ لائی گئی تو واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے اور خالات کی ذمہ داری واپڈا پیسکو حکام پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.