143

پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے اسٹیل ملز کی نجکاری نہ کرنے کے فیصلے کو رد کردیا۔

دستاویزات کے مطابق ای سی سی نے پاکستان اسٹیل کو دوبارہ نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ دے دیا، اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ نجکاری کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ دیا تھا۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان اسٹیل کی دوبارہ نجکاری کے لیے کابینہ نجکاری کمیٹی میں سمری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایکسپرٹ گروپ نے پاکستان اسٹیل کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.