53

‘ٹی ایم اے بنوں کی خوبصورتی کیلئے سر گرم ہے’

ٹی ایم اے بنوں کے لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان نے کہاہے کہ بنوں کی خوبصورتی کیلئے ٹی ایم اے کے اہلکار ان دن رات کام کررہے ہیں، بنوں کی خوبصورتی ہم سب کی خوبصورتی ہیں جس پر کسی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
اُنہوں نے کہاکہ ضلع بنوں کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کریں گے، روزانہ کی بنیاد پر ہم بازاروں پرچھاپے لگارہے ہیں اور تجاوزات کا خاتمہ کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ بنوں کی خوبصورتی کے منصوبے میں بہت کام ہوا جس کی وجہ سے بنوں کی خوبصورتی بحال ہوگئی ہے، مزید بھی شہر کی خوبصورتی کیلئے کام کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.