26

ٹی ایم اے بنوں ایمپلائز یونین کے انتخابات کیلئے گلاپ گروپ سامنے آگیا

ٹی ایم اے بنوں ایمپلائز یونین کے انتخابات کیلئے گلاپ گروپ سامنے آگیا جبکہ جمعے کے روز آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے اور مضبوط اُمیدواروں و میدان میں اُترے کیلئے تیاریاں شروع کردیں گذشتہ روز میونسپل ایمپلائز یونین کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری وضلعی صدر حافظ کریم داد خان منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات عمرحیات شاہ، سینئر نائب صدرملک طارق خان ،عارف خان ،نذیر اللہ اعوان سرپراست اعلیٰ ،نادر خان ،ملک شاکر خان ، فرمان خان، ملک عالم زیب خان ،خان ولی خان ، میر باز خان نائب صدر ،الیاس شاہ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حیات خان جنرل سیکرٹری ،ناصر خان سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا اس موقع پر ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے انتخابات کیلئے مشترکہ طور پر گلاپ گروپ پینل تشکیل دیدیاجس پر تمام رہنمائوں نے اظہار یکجہتی کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حافظ کریم داد نے کہا کہ ٹی ایم اے بنوں کے ملازمین کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے تمام رہنمائوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ٹی ایم اے کے مفاد کے منافی اقدام کی ہر فورم پر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ آئند ہ جمعے کے دن انتخابی پینل کے تمام اُمیدواران کا اعلان کی جائیگا اور مقررہ تاریخ پر انتخابات منعقد ہونگے انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس ٹی ایم اے بنوں کے کروڑوں روپے بقایا جات اور صوبائی حکومت سے شیئر کی مد میں فنڈز کی وصولی اور میونسپل پلازہ کی نیلامی ملازمین کیلئے کوئلہ الائونس ،لائنس کی فراہمی کیلئے صوبائی قائدین سے ملاقات کیا جائیگا تاکہ وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات کو بروقت آگاہ کی جاسکے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ٹی ایم اے بنوں میںبحران پیدا ہونے سے قبل ہی تمام مسئلے مسائل حل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.