91

ٹریفک پولیس کی غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے ٹریفک پر خصوصی توجہ دے رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ٹریفک پر کنٹرول سنبھالنے اور آمد و رفت میں شہریوں کی آسانی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین،انچارج ٹریفک وارڈن وحید نور اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ارشد اللہ خان نے آگاہی مہم چلائی۔اس موقع پر بنوں شہر کے مختلف بازاروں چوک بازار، چائے بازار، پریٹی گیٹ سمیت مختلف بازاروں میں ٹریفک کے حوالے سے شہریوں اور کاروباری حضرات کو ہدایات دیں کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور بازاروں میں رش نہ بنائیں اپنی دکانات کے سامنے گاڑی پارک نہ کریں اور دوسروں کو بھی غلط پارکنگ سے منع کریں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین نے کہا کہ بازاروں میں رش کی وجہ غلط پارکنگ ہے جس سے تکلیف آپ عوام کو خود ہی اٹھانی پڑتی ہے ہم سب میں دوسروں کا احساس ہونا چاہیئے اور غلط پارکنگ،کمسن بچوں کی ڈرائیونگ،ون ویلنگ سے اجتناب کریں اسی طرح دکانات کے سامنے ریڑھی بانوں سمیت وہ اقدامات جوکہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالتے ہیں اور آمد و رفت میں دشواری کا سبب بنتے ہیں سے سختی سے نمٹا جائے گا لہذا اس مہم میں بنوں پولیس کا ساتھ دیکر پر امن شہری بننے اور قانونی کی پاسداری کا مظاہرہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.