112

ٹرافی کی رونمائی کیساتھ ہی پی ایس ایل کی دھوم

دی بنوں: (دبئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے اور چمچماتی ٹرافی دیکھ کر پاکستانی شائقین کرکٹ کے جوش و جذبات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پی ایس ایل کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی اور تمام چھ ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کی ٹرافی ڈیزائن کرنے پر سوروسکی کا شکریہ ادا کیا اور تمام ٹیموں کے کپتانوں کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.