50

وہ دن دور نہیں کہ کشمیر پر پاکستان کا جھنڈا لہرے گا، گل باز

پاکستان تحریک انصاف کے ضلع اسمبلی کے سابقہ اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان نے کہاہے کہ کشمیر میں جاری بربریت کا سلسلہ برداشت کے قابل نہیں، کشمیرپر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، ہم کشمیر کی آزادی کیلئے تگ دود جاری رکھیں گے۔
اُنہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں کہ کشمیر پر پاکستان کا جھنڈا لہرے گا، پاکستانی قوم کشمیر یوں کے ساتھ محبت کرتی ہے، کشمیر پر کوئی قبضہ نہیں کرسکتا۔ اُنہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارت نے بے اتنہا ظلم کیا ہے اور کررہا ہے جس پر عالمی برادری کی طویل خاموشی افسوسناک ہے جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سوا ء کسی دوسری پارٹی نے کوئی آواز نہیں اٹھائی اور نہ اٹھارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.