22

ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف اپریشن

موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تراویخ اور سحری کے وقت ریس لگانا خود کشی کے مترادف ہے ون ویلنگ سے اب تک بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں بیزن خیل قوم ون ویلنگ اور جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر عدنان اور ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ ظفر اللہ مروت کے ساتھ صوبائی صدر انسانی حقوق ملک عصمت اللہ وزیر کی قیادت میں جرگہ کے دوران صوبائی صدر انسانی حقوق ملک عصمت الہ وزیر،اسرار خان،شیر محمد خان،شیر عالم وزیر،ملک شفیر رحمان ودیگرمشران نے کیا انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے گذشتہ روز ون ویلنگ کی حمایت میں ہونے والی ریلی سے بیزن خیل قوم کا کوئی تعلق نہیں ہے بیزن خیل قوم پولیس کے ساتھ کھڑی ہے سیاسی لوگ ون ویلنگ جیسے اہم معاملے پر سیاست نہ کریں ایس ایچ او تھانہ ٹائین شپ ظفر اللہ مروت فرض شناس آفیسر ہے جو کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرتے ہیں ایس ایچ او کا ان خالات میں تبادلہ کیا گیا تو قوم مشکلات کا شکار ہوگی امن برقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے کیلئیایس ایچ او ظفر اللہ کی قیادت میں قوم اور پولیس میں اتفاق ہوچکا ہے قوم جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریگی مسائل سڑکوں پراحتجاج سے نہیں مذاکرات سے حل کئے جائیں اس موقع پر ڈی ایس پی عدنان خان اور ایس ایچ او ظفر اللہ مروت نے کہا کہ ہر مہینے اور باالخصوص رمضان المبارک کے دوران موٹر سائیکلوں پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں اور ہمیشہ عوام کی جانب سے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ پر پابندی کے مطالبے کئے جاتے ہیں اسلئے پولیس ون ویلنگ کرنے والوں اور گاڑیوں پر کرتب دکھانے کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں داؤ پر لگانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.