25

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کھلاسگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی

وفاقی کابینہ نے کم سن بچوں کو سگریٹ کی فروخت کی ممانعت کے رولز 2010میں ترمیم کرتے ہوئے مارکیٹ میں کھلے سگر یٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ فیصلہ منگل کو وزیر اعظم شاہد خا قان عبا سی کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

وزارت بجلی کے سیکر ٹری نے ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے موسم گر ما بالخصوص رمضان کے مہینے میں بجلی کی ضرور یات اور اسے پورا کرنے کیلئے بجلی کی دستیابی سے بھی آ گاہ کیا۔

وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر ہرممکن کنٹرول کیا جائے۔ کابینہ کے اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی تنظیم نو منصوبے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کاخسارہ تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری پلان کے تحت 49 فیصد حصص فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے جبکہ 51 فیصد حصص حکومت کے پاس رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے وزارت نجکاری کے حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کاخسارہ ساڑھے 3 سو ارب سے بڑھ چکا ہے۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ موجودہ خسارہ کون برداشت کریگا اس کی جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مجوزہ ری اسٹرکچر پلان کے تحت طیاروں اورفلائٹ آپریشنز کوالگ جبکہ ٹکٹنگ اورزمینی آپریشنز کو الگ رکھا جائےگا۔

کابینہ نے جیو گر افیکل انڈیکیشنزپرو ٹیکشن بل 2017 پر قانون سازی کی منظوری دی، جیو گرافیکل انڈیکیشنز املاک حقوق دانش کی ایک قسم ہے۔ اس کاطلب یہ ہے کہ ایک پراڈکٹ ایک خاص ایریا سے تعلق رکھتی ہےجس کی کوالٹی یا شہرت کو اس کے اوریجن سے منسوب کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.