43

وسائل اور ذخائر پر اختیار دیا گیا تو خود کفیل ہو جائیں گے: فرید اعظم


دی بنوں – جنوبی اضلاع اتحاد کے صدر فرید اعظم وزیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جنوبی اضلاع کو اپنے وسائل اور ذخائر پر اختیار دیا گیا تو خود کفیل ہو جائیں گے جنوبی اضلاع قیمتی قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے یہاں پر تیل اور قیمتی معدنیات کے خزانے چھپے ہیں مگر آفسوس کہ اس پر اختیار کسی آور کا ہے اور جنوبی اضلاع کو اپنے حقوق و وسائل سے محروم بنایا گیا ہے وہ بنوں متحدہ محاذ کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر مفتی اسلام نور ، وزیر قومی اتحاد کے صدر رحمت اللہ خان وزیر ، خٹک اتحاد کے سرپرست اعلیٰ الیاس خٹک، حاجی میر زاعلی خان ، ہاشم خان خٹک و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ایم ٹی ایم کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ گزشتہ دس روز سے جاری ہے مگر آفسوس کا مقام ہے کہ ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا جاتا اور نہ ہی ممبران اسمبلی نے یہاں آنے کی زحمت کی ہے جبکہ انتخابات میں یہی ممبران اسمبلی ایک بار پھر اقتدار کی کرسی حاصل کرنے کیلئے چوکٹ پر دستک دیں گے اور ہم سے ووٹ کا مطالبہ کریں گے جسے مسترد کریں گے اُنہوں نے کہا کہ بنوں کیلئے دوسرا قومی حلقہ، صوبائی حلقوں میں غیر ضروری رد وبدل دور کرنے، پراپرٹی ٹیکس میں خود ساختہ اضافے کا خاتمہ اور تھیلسیما سنٹر موذوں مقام پر منتقل کیا جائے کیونکہ جب تک انصاف کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جاتی امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اوراحتجاجی کیمپ ، جلسے و جلوس جاری رہیں گے اسی طرح سابق ایم پی اے قومی وطن پارٹی کے ریجنل چیئرمین ملک عدنان خان وزیر، یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں وائس آف سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر شعیب ملنگ ، دران درانی، ہارون درانی اور شہانزیب نے دیگر طلبہ کے ہمراہ کیمپ میں آکر قسم قربانی دینے کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.