29

وزیر قومی اتحاد نے گیس منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے پرتحریک شروع کرنے کی دھمکی دے دی

وزیر قومی اتحاد نے حلقہ پی کے 71کیلئے منظور شدہ گیس منصوبے میں سیاسی رہنمائوں کی جانب سے ر کائوٹ ڈالنے کی صورت میں تحریک شروع کرنے کی دھمکی دے دی.
قوم جانتی ہے کہ حلقہ کیلئے گیس منصوبہ کس نے منظور کروایا ہے منصوبے کو متنازعہ نہ بنایا جائے گزشتہ روز منگل میلہ کے مقام پر وزیر قومی اتحاد کے مشران کا ایک احتجاجی جرگہ منعقد ہوا جس میں شوریٰ ممبران و علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جرگہ سے وزیر قومی اتحاد کے صدر رحمت اللہ خان ،جنرل سیکرٹری اختر خان ،امیر شوریٰ حاجی میر زعلی خان ،نور سعادت خان ،بلقیاز خان ،یعقوب خان اور محمد امیر خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں حلقہ پی کے 71کیلئے منظور شدہ گیس منصوبہ ایک قومی منصوبہ ہے.
جس سے حلقہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا لیکن اب یہ خدشہ پایا جا رہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما گیس منصوبے کو سیاسی رسہ کشی کی بھینٹ چڑھانے پر تلے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کی راہ میں رکائوٹ ڈال کر روڑے اٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ پورے وزیر قوم کی دشمنی مول لینے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ حلقہ پی کے 71کیلئے گیس منصوبہ کس نے منظور کراوایا ہے لہذا سیاسی رہنمائوں کو چاہئے کہ وہ اس منصوبے کو متنازعہ نہ بنائے بلکہ اس میں کوئی سیاسی مداخلت نہ کرکے کام جاری رہنے دیا جائے انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی سیاسی جماعت نے مذکورہ گیس منصوبے کو متنازعہ بناکر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اُن کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور آئندہ انتخابات میں اُنہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.