50

ورونٹو میں ایک میناسیان نے جان بوجھ کر وین لوگوں پر چڑھائی، 10 افراد ہلاک

کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈرائیور نے اپنی وین فٹ پاتھ پر چڑھا کر راہگیروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ کافی مصروف علاقہ ہے۔

پولیس نے کرائے پر لی گئی وین کے ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا ڈرائیور 25 سالہ ایلک میناسیان ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایلک کی جانب سے یہ اقدام بظاہر جان بوجھ کر کیا گیا ہے لیکن اس حملے کا مقصد کیا تھا ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈ کا کہنا ہے کہ اس ’المناک اور بدحواس حملے‘ سے ’بہت صدمہ‘ ہوا ہے۔

پولیس کی جانب سے حملہ آور جو کہ مسلح ہونے کا دعویٰ بھی کر رہا تھا، پر فائرنگ نہ کرنے کے اقدام کو سراہا گیا ہے۔

سی بی سی نیوز پر نشر ہونے والی ویڈیو میں حملہ آور پولیس کی بندوق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ رہا ہے کہ ’مجھے مار دیں۔‘

پولیس افسر نے اُس شخص کو جب ’نیچے بیٹھنے کو کہا‘ تو اُس نے میرے پاس بھی اسلحہ ہے۔

پولیس نے حملہ آور کو پھر کوئی گولی چلائے حراست میں لیا ہے۔

حملے کے بعد پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس علاقے میں آنے سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر سب وے سروس کو بھی روک دیا گیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر برائے پبلک سیفٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے تاہم انھوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ ڈرائیور نے ایسا کیوں کیا؟

ٹورونٹو پولیس کے سربراہ نے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش میں کافی وقت لگے گا اور انھوں نے عینی شاہدین سے استدعا کی کہ وہ تفتیش میں مدد کریں۔

ڈرائیور کو حراست میں لیے جانے کے وقت ایک راہ گیر نے ویڈیو بنائی اور اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلک کے ہاتھ میں ایک شے ہے اور پولیس اہلکار اونچی آواز میں ایلک کو زمین پر بیٹھنے کو کہہ رہے ہیں۔

جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ویڈیو کی دکان کے مالک رضا ہاشمی نے بی بی بی سی کو بتایا کہ ان کو سڑک پر چیخوں کی آواز آئی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ سفید وین بار بار فٹ پاتھ پر چڑھی اور لوگوں کو روندا۔

ٹورونٹو کے رہائشی ہینری ملر اس واقعے کے عینی شاہد ہیں۔ انھوں نے سکائی نیوز کو بتایا ’اس سڑک پر 60 سے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر ایک سفید وین آئی۔ وہ وین گھومی ہے اور راہگیروں پر چڑھ گئی ہے۔ میرا اندازہ ہے کہ جان بوجھ کر وین کو فٹ پاتھ پر چڑھایا گیا۔‘

ایک اور عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا ’میں نے دیکھا کہ ایک سفید وین فٹ پاتھ پر چڑھی ہے اور لوگ چیخ رہے تھے گاڑی روکو، گاڑی روکو۔ لیکن ڈرائیور گاڑی چلاتا گیا اور کچھ لوگوں کو روند ڈالا اور میں نے تین افراد کو دیکھا جو گاڑی سے روندے جانے کے بعد نہیں ہلے۔‘

ایک اور شخص نے بتایا کہ وہ اس سفید وین کے بالکل پیچھے تھے۔ ’ڈرائیور لوگوں کو اور یہاں تک کہ میل باکس کو بھی ٹکر مارتا نکل گیا۔ میں نے لوگوں کو ہوشیار کرنے کے لیہ ہارن بھی بجایا۔ میں نے کم از کم چھ افراد کو وین کی ٹکر سے ہوا میں اڑتا دیکھا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.