55

وا ئس چانسلر بنوں یونیورسٹی کا چینی یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات

دی بنوں : وا ئس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عابدعلی شاہ کی شیا ن یونیورسٹی اور ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی چائینہ کے ساتھ باہمی مفاہمت کی یا دداشت پر دستخط۔ ریسر چ ، ٹریننگ اور دیگر شعبو ں میں یونیورسٹیوں کا تعا و ن پر اتفا ق۔بنوں یونیورسٹی کے را بطہ آفیسر بشیر احمد نے تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کہا کہ وا ئس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انجنئیر سید عابد علی شاہ عو امی جمہوریہ چین کی یونیورسٹی کی دعوت پر چین کے دورے پر ہیں۔ اس مو قع پر انھو ں نے چین کی شیا ن یونیورسٹی اور ساؤ تھ ایسٹ یونیورسٹی کے ساتھ با ہمی مفاہمت کی یا دداشت پر دستخط کئے ۔ یا دداشت کی رو سے درس و تدریس اور مشترکہ ریسرچ، ریسر چ سکالرز کی لیکچرز، پریزینٹیشن اور با ہمی تجربات کے اشتراک ،سکالرز کی مشترکہ کانفرنسز، سیمینارز، سیمپوزیم اورورکشاپس میں شر کت اور اُن کے لئے دعوت، تحقیقی مکا لہ جات کے اشتراک اور طلبہ اسا تذہ کرا م کے ایکسچینج پروگرام شا مل ہیں ۔ مذا کر ا ت میں اس با ت کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں یونیورسٹیو ں کے سکالرزمشتر کہ ریسر چ پراجیکٹس پر بھی کا م کریں گے۔پانچ سال تک کا ر آمد رہنے والے اس مفا ہمت کی رو سے مذکورہ یونیورسٹیو ں کے اساتذہ اور محقق بھی ایک دوسرے کی یونیورسٹیو ں میں درس و تدریس اور تحقیق میں باہمی تعاون کر ینگے۔وا ضح رہے کہ ان یا دداشت کی رو سے بنوں یونیورسٹی کے طلبہ اور اسا تذہ کرا م نیچرل سا ئنسز ، انجنئیر نگ سا ئنسز ، منیجمنٹ سا ئنسز ، کمپیوٹر سا ئنسز ، آرکیٹیکچرسا ئنسز اور چینی زبانوں میں سکالرشپ سے استفا دہ حاصل کر سکیں گے۔ وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انجنئیر سید عا بد علی شاہ نے ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں فو ر ی طور پر کمیٹی تشکیل دی جا ئے جو اِن یونیورسٹیو ں میں سکا لر شپ کے لئے نا مزدگیو ں کی سفا رشا ت میرٹ کو مد نظر رکھتے ہو ئے جا ری کر ے گی۔ ن یونیورسٹیو ں کے ساتھ تعا و ن سے بنوں یونیورسٹی کے تعلیمی اور تحقیقی ما حو ل پر بہتر اور مثبت اثرات مرتب ہو نگے اور کم خرچ پر طلبہ کو بین االا قوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے مواقع حا صل ہو نگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.