18

واپڈا کے مزدور کے حقوق کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں، احسان آفریدی

پاکستان واپڈا پیغام یونین کے صوبائی چیئرمین احسان آفریدی نے اظہار تشکر کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ واپڈا کے مزدور کے حقوق کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں، ان کے مسائل دفاتر میں نہیں گھر کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے، ہم ادارہ کی مضبوطی دیکھنا چاہتے ہیں، ہم اپنے ادارہ سے ہر صورت کرپشن کا خاتمہ کریں گے، غنڈہ گردی اور کرپشن کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری اصغر خٹک، زونل چیئرمین حافظ دانیاز خان، زونل سیکرٹری محمد اقبال خان، پیر عبیداللہ شاہ، فرمان خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان واپڈا پیغام یونین اب پیسکو سی بی اے بن گئی اور ہائیڈرو یونین پیسکو کی رجسٹریشن کی منسوخی کے بعد اس یونین کی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔ اُنہو ں نے کہاکہ واپڈا کے مزدور کے حقوق کیلئے پاکستان واپڈا پیغام یونین ہرفورم پر جنگ لڑے گی۔ آخر میں واپڈا کے مزدورنے کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.