115

واپڈا پیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں

واپڈا پیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں 24گھنٹوں میں 41بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار ملزمان کو جیل بھجوادیا، پی پی واپڈا یوسف جمال نے انچار ج پولیس پولیس سٹیشن ساجد خان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بنوں کی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پیسکو ساجد خان اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو دنوں میں گھروں اور کمرشل علاقوں کو ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے غیر قانونی کنکشن کے ذریعے بجلی لینے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تاریں ضبط کرلیں اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بنوں سے بجلی چوری کا خاتمہ نہیں کیا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.