107

’والد کی انجیو گرافی آسان معاملہ نہیں ہے‘

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی انجیو گرافی آسان معاملہ نہیں ہے، اُن کی سر جری کے دوران بیک اپ موجود ہونا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا جناح اسپتال میں آج چھٹا روز ہے۔مریم نواز نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے اسپتال پہنچیں ،ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اسپتال کے باہر موجود تھی۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی صحت کی رپورٹ لکھ کر محکمہ داخلہ کو بھی بھجوا دی ہے۔

نوازشریف کی ضمانت کے بارے میں سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’اللہ خیر کرے گا ‘۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کاکہنا ہے کہ نواز شریف کو گردوں کے علاوہ اصل مسائل دل کےہیں،ان کی انجیو گرافی کہاں ہوگی یہ فیصلہ ان کی فیملی کو کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.