24

وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص کی خودکشی

امریکی شہر واشنگٹن میں سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے سامنے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ یہ شخص شام پانچ بجے جی ایم ٹی پنسلوینیا ایونیو پر واقع وائٹ ہاؤس کے جنگلے قریب آیا اور جیب سے پستول نکال کر کئی فائر کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی اور زخمی نہیں ہوا۔

اس واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے بلکہ وہ فلوریڈا گئے ہوئے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ شخص مجمعے میں شامل تھا۔

ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

سیکرٹ سروس یا پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی پولیس نے اس سے قبل ٹویٹ کیا تھا کہ جائے وقوعہ پر ’نیچرل ڈیتھ سکواڈ‘ روانہ کر دیا ہے۔

این بی سی نیوز کے وائٹ ہاؤس کے نامہ نگار جیف بینیٹ نے بتایا کہ صحافیوں نے وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں پناہ لی۔

صدر ٹرمپ اور خاتون اول فلوریڈا میں ہیں۔ انھوں نے شام کو واپس آنا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں وائٹ ہاؤس کے قریب کئی واقعات ہو چکے ہیں۔

ایک تازہ ترین واقعہ 23 فروری کو پیش آیا جب ایک 35 سالہ خاتون نے اپنی گاڑی وائٹ ہاؤس کے سیکورٹی بیریئر پر ماری۔ اس خاتون کو حراست میں لی لیا گیا تھا۔

گذشتہ سال مارچ میں ایک شخص وائٹ ہاؤس کا جنگلا عبور کر کے 16 منٹ تک وائٹ ہاوس کے گراؤنڈ میں پھرتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.